جب سوتے ہوئے احتلام ہو جائے یا عورت کے ساتھ صحبت کی صورت میں یا کسی بھی طریقے سے منی کپڑے پر لگ جائے یا کوئی بھی نجاست کپڑے پر لگ جائے تو اس کپڑے کو پاک کرنا ضروری ہے, کیونکہ بلا ضرورت کپڑے ناپاک رکھنا درست نہیں ہے لھذا کپڑے کے جس حصے پر نجاست لگی ہوئی ہے اس کو پاک کرنا ہو گا۔
کپڑے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس حصے پر نجاست یا منی لگی ہوئی ہے اس کو پانی کے نل کے نیچے پکڑ کر تیزی کے ساتھ اس پر پانی بہائے یہاں تک کہ ظن غالب ہو جائے کہ منی یا نجاست کپڑے سے نکل چکی ہے۔