نماز کے آخر میں جب تشہد یعنی التحیات اور درود شریف پڑھنے کے بعد کوئی بھی دعائے ماثورہ یعنی جو قرآن پاک یا کسی حدیث پاک میں بیان ہوئی ہو پڑھنا مسنون ہے۔ ماثورہ دعاؤں میں یہ دعا پڑھنا مستحب ہے:
ہاں اگر کوئی شخص اس دعا کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھتا ہے، جو قرآن و حدیث میں منقول ہوئی، تو بھی اس کی سنت ادا ہو جائے گی۔ البتہ اس مقام پر جو دعا بھی پڑھی جائے وہ عربی ہی میں پڑھی جائے گی۔