تشہد یعنی التحیات میں کلمہ شہادت پڑھا جائے تو اس وقت شہادت کی اُنگلی کو اٹھانا، اس کے ذریعے اشارہ کرنا متعدد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ اس لئے فقہائے کرام علیہم الرحمۃ نے اس کو سنت قرار دیا ہے۔ جیسا کہ صحیح مسلم شریف کی حدیث پاک میں ہے:
ترجمہ: حضرت عامر اپنے والد حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب قعدہ میں تشہد پڑھنے کے لیے بیٹھتے، تو اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے۔ (1)
حوالہ جات
1↑ | الصحیح لمسلم، ج 1، ص 408، مطبوعہ دار احیاء التراث العربی |
---|