کپڑے ناپاک ہو جائیں اور پانی موجود نہ ہو تو ہر ایسی شیئ جو نجاست کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور بہنے والی ہو تو اس سے کپڑے وغیرہ کو دھو کر پاک کیا جاسکتا ہے۔
کیونکہ کپڑے وغیرہ پاک کرنے کے لیے صرف پانی ہی سے دھونا شرط نہیں ہے بلکہ ہر وہ مائع چیز جو نجاست کو دور و زائل کر سکتی ہو اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔