ہرسنی سنائی بات کو بلاتحقیق آگے بڑھا دینا ممنوع ہے ، جیسا کہ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ عالم صلي الله عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے گنہگار ہونے کیلئے یہ بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کر دے ۔”
(صحیح مسلم ، کتاب الایمان ، رقم الحدیث ۵،ص۸)
دعا
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم