بریلوی مشرک نہیں ہیں کیونکہ مشرک وہ شخص ہوتا ہے جو اللّٰہ پاک کے ساتھ کسی کو واجب الوجود ہونے یا مستحق عبادت ہونے کے معاملے میں شریک ٹھرائے۔
جبکہ بریلوی حضرات میں سے کوئی جاہل سے بھی جاہل شخص بھی اللّٰہ پاک کے علاوہ کسی کو بھی واجب الوجود یا عبادت کا مستحق تصور ہی نہیں کرتا تو شرک کرنا تو دور کی بات ہوئی۔
یاد رہے بریلوی اسے کہتے ہیں جو شخص اپنے آپ کو ہندوستان کے مشہور و معروف عالم دین مولانا احمد رضا خان بریلوی کی طرف منسوب کرتا ہے ان سے محبت کی بنیاد پر۔
کیوں کہ انہوں نے دین اسلام کو صحیح اور عام فہم انداز میں پیش کیا، اور دین اسلام سے فتنوں کو ختم کرکے ایک پاک و صاف حقیقی دین اسلام کی تصویر دنیا کو دکھایا۔