مرغی یا اس کے علاوہ تمام حلال جانوروں اور پرندوں کےکچھ ایسے اعضاء اور اجزاء ہیں جن کا کھانا سلیم الطبع شخص کے نزدیک بھی معیوب ہے اور طبی طور پر بھی ان کا کھانا نقصان دہ ہے اور شریعت کی نظر میں بھی جن کو کھانا درست نہیں ہے۔ ان میں سے کچھ اجزاء کا کھانا شرعا حرام ہے، کچھ اجزاء کا کھانا مکروہ و ناجائز ہے۔
- دم مسفوح یعنی وہ خون جو ذبح کے وقت بہتا ہے
- رگوں کا خون
- پِتّا
- پُھکنا (یعنی مَثانہ)
- علاماتِ مادہ ونَر
- بَیضے (یعنی کپورے)
- غُدود
- جگر (یعنی کلیجی) کا خون
- تِلی کا خون
- گوشْتْ کا خون کہ بعدِ ذَبْح گوشْتْ میں سے نکلتا ہے
- دل کا خون
- پِت یعنی وہ زَرد پانی کہ پِتّے میں ہوتاہے
- پاخانے کا مقام
- اَوجھڑی
- آنتیں
- نُطْفہ
- حرام مغْزْ۔
- پٹھے۔