وضو یا غسل کے دوران کلی کرتے ہوئے بلا اختیار پانی حلق سے نیچے اتر گیا یا ناک میں پانی چڑھاتے ہوئے پانی دماغ کو چڑھ گیا اور روزے دار ہونا یاد ہے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ہاں البتہ اگر روزہ یاد نہ ہو بلکہ بھول گیا ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
اسی طرح کسی نے روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی، اور وہ چیز اس کے حلق میں چلی گئی تو اس صورت میں بھی روزہ ٹوٹ جائے گا۔ کیونکہ مذکورہ صورتوں میں منفذ (1) کے ذریعے کسی چیز کا پیٹ یا دماغ کی طرف داخل ہونا پایا گیا ہے اور یہ اصول ہے کہ جب کسی منفذ (2) کے ذریعے کوئی چیز پیٹ یا دماغ تک پہنچے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے جیسے منہ، ناک، آنکھ (3) و اللّٰه اعلم