روزے کی حالت میں آنکھ میں ڈراپس، دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ یہی اکثر علماء کا موقف ہے۔
کان میں دوا ڈالنا
مفتیٰ بہ مسئلہ یہ ہے کہ کان میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ بعض علماء کان میں دوا ڈالنے پر روزہ ٹوٹنے کا حکم دیتے ہیں۔ ہاں اگر کان کے پردے میں سوراخ ہو تو اس صورت میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔
ناک میں دوا ڈالنا
روزے دار ہونا یاد ہو، اس کے باوجود ناک میں دوا ڈالنے سے اگر چہ غلطی سے ڈالی ہو، اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔
ترجمہ:حقنہ لیا یا ناک میں کوئی دوا چڑھائی پھر وہ حقیقۃً جوف یا دماغ تک پہنچ گئی، تو ان تمام صورتوں میں فقط روزہ قضا کرے گا۔ (1) و اللّٰه اعلم
حوالہ جات
1↑ | تنویر الابصارودر مختار ، جلد3، صفحہ 432۔439، مطبوعہ : بیروت، ملتقطا |
---|