حضرت آدم علیہ السلام سے ہمارے آقا حضور سید عالم ﷺ تک اللہ پاک نے بہت نبی بھیجے. جنکی تعداد کم و بیش 124000 کتابوں میں ذکر کی گئی ہے . لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں کتنے انبیاء کا ذکر ہے؟
قرآن پاک میں کتنے انبیاء کا ذکر ہے ؟
قرآن پاک میں 25 انبیاء کا ذکر ہے. جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے ان کے اسماء مبارکہ یہ ہیں:
حضرت آدم علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت اسمٰعیل علیہ السلام، حضرت اسحٰق علیہ السلام،حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت موسٰی علیہ السلام، حضرت ہارون علیہ السلام، حضرت شعیب علیہ السلام، حضرت لوط علیہ السلام، حضرت ہود علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ایوب علیہ السلام، حضرت زکریا علیہ السلام، حضرت یحییٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت الیاس علیہ السلام، حضرت الیسع علیہ السلام، حضرت یونس علیہ السلام، حضرت ادریس علیہ السلام، حضرت ذوالکفل علیہ السلام، حضرت صالح علیہ السلام، حضور سید المرسلین محمد رسول اللہ ﷺ۔