سونے کا نصاب مکمل ہو یعنی 7.5 ساڑھے سات تولہ ہو اور نقدی رقم بھی 52.5 ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت جتنی ہو تو دونوں کا نصاب مکمل ہے لھذا اس صورت میں اختیار ہے اگر چاہے تو دونوں کو زکات الگ الگ ادا کرے۔
یعنی نقدی کی چاندی کے حساب سے اور سونے کی سونے کے حساب سے اور چاہے تو دونوں کو ملائے اور پھر ملانے کی صورت میں چاندی کے 52.5 ساڑھے باون تولہ کا اعتبار ہوگا۔
لیکن اگر سونا 7.5 ساڑھے سات تولہ سے کم ہے اور اس شخص کے پاس اس سونے کے علاوہ نقدی موجود ہے تو پھر سونے اور نقدی دونوں کو ساتھ ملایا جائے گا اور پھر جتنی ان کی قیمت بنے گی اس کا اعتبار کیا جائے گا اور اگر ان دونوں کی قیمت 52.5 ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہے تو دیگر شرائط کے ساتھ زکات لازم آئے گی۔