جب کوئی امام صاحب کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہو تو تکبیرات انتقال یعنی نماز کی ایک حالت و رکن سے دوسری حالت و رکن کی طرف منتقل ہوتے وقت جو تکبیر کہی جاتی ہے، مقتدی کے لئے حکم یہ ہے کہ جب جب امام تکبیر انتقال کہہ کر ایک حالت سے دوسری کی طرف منتقل ہو رہا ہو تو ساتھ ہی ساتھ مقتدی بھی امام کی اتباع میں تکبیرات کہہ کر منتقل ہو۔
امام اور مقتدی دونوں کے لیے ان تمام کی ادائیگی کا سنت طریقہ یہ ہے کہ جب ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے لگے مثال کے طور پر قیام سے رکوع کی طرف جانے لگے تو اس وقت تکبیر یعنی اللہ اکبر کے الف سے آغاز کرے اور جیسے ہی حالت تبدیل ہو جائے مثلاً قیام سے رکوع میں پہنچ جائے تو تکبیر کا آخری حرف ختم اور مکمل کر دے۔