یاد رہے کہ اللہ پاک کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کفر ہے کہ اگر کفر کی حالت میں آدمی کی موت واقع ہو جائے تو اللہ پاک اس کی مغفرت نہیں فرمائے گا ۔
کیوں کہ قرآن میں خود اللہ پاک نے ارشاد فرمایا ہے، سورة النسآء، آیت 48
ترجمہ بے شک اللہ پاک کافر و مشرک کی مغفرت نہیں فرمائے گا اور کفر و شرک کے علاوہ تمام گناہ اگر چاہے تو معاف فرمادے۔
لھذا اگر کوئی شخص دنیاوی مقصد کے حصول کے لیے کفر بول دیتا ہے یا کوئی کفر والا کام کام کرتا ہے، تو وہ مسلمان نہیں رہتا بلکہ دائرہ اسلام سے خارج ہو کر کافر ہو جاتا ہے لھذا اے مسلمانوں تھوڑی دنیا کی لالچ می آکر اپنی یقینی اور حقیقی آخرت کی زندگی کو تباہ نہ کرو۔