انبیاء کرام علیھم السلام کے کرداروں پر مشتمل جو فلمیں اور خاکے بنائے جاتے ہیں، اگر چہ وہ کسی بھی نبی کے بارے میں ہوں، یا صحابہ اور اولیاء کے بارے میں، ان سب کا بنانا بھی حرام اور ان کا دیکھنا بھی حرام ہے۔
کیونکہ ان فلموں میں کافر اور فاسق و فاجر جو کہ جھنم کے مستحق ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو نبی یا صحابی یا فرشتہ بنا کے دکھایا جاتا ہے، جو کہ سرا سر توہین امیز بات ہے۔ جبکہ ان ہستیوں کی شان اللّٰہ پاک کی بارگاہ میں بہت بلند و بالا ہے۔
مزید عام طور پر ان فلموں میں بے پردگی ہوتی ہے، اور کافی من گھڑت باتیں ہوتی ہیں جو کہ قرآن و حدیث کے خلاف ہوتی ہیں۔ اس قدر سمجھنا کافی ہے کہ ایسی فلمیں بے شمار گناہوں کا مجموعہ ہوتی ہیں، اور بعض اوقات کلماتِ کفر بھی بول دیے جاتے ہیں۔ لھذا اس سے بچنا اور ان کا بائیکاٹ کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔