اگر قربانی کا جانور مر گیا تو غنی شخص (یعنی صاحبِ نصاب) پر لازم ہے کہ دوسرے جانور کی قربانی کرے، جبکہ فقیر کے ذمے دوسرا جانور قربان کرنا واجب نہیں ہوگا۔
قربانی کا گمشدہ جانور ملنے کا حکم
اور اگر قربانی کا جانور گم ہو گیا تھا یا چوری ہو گیا تھا اور اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا، اب وہ مل گیا تو غنی شخص کو اختیار ہے کہ دونوں جانوروں میں سے جس ایک جانور کو چاہے، قربانی کرے۔
غنی اور فقیر کے لیے تفصیلی حکم:
- غنی شخص کے لیے:
اگر غنی نے پہلے جانور کی قربانی کی تو اگرچہ اس پہلے والے جانور کی قیمت دوسرے جانور سے کم ہو کوئی حرج نہیں ہوگا۔
اور اگر دوسرے جانور کی قربانی کی اور اس کی قیمت پہلے والے جانور کی قیمت سے کم ہے تو جتنی کمی ہے اتنی رقم صدقہ کرے۔ ہاں، اگر پہلے جانور کو بھی قربان کردیا تو اب اس قیمت کو صدقہ کرنا واجب نہ رہا۔ - فقیر کے لیے:
اگر فقیر نے دوسرا جانور خرید لیا ہو تو فقیر پر واجب ہے کہ دونوں جانوروں کی قربانیاں کرے۔