مسجد کے علاوہ کسی اور مقام جیسے دفتر، آفس، گودام، مارکیٹ وغیرہ پر جماعت قائم کی جائے تو اگر قریب میں مسجد ہے اور وہاں اذان ہو چکی ہو تو وہ اذان کافی ہو گی مگر اذان کہہ لینا مستحب ہے پھر اقامت کے ساتھ جماعت ادا کی جائے۔
اور اگر مسجد کی اذان ابھی تک نہیں ہوئی ہے، تو اب اذان دی جائے پھر اقامت کے ساتھ جماعت پڑھی جائے۔
بہار شریعت میں اس حوالے سے لکھا ہوا ہے: اگر کوئی شخص شہر میں کسی جگہ یا گھر میں نماز پڑھے اور اذان نہ کہے تو کراہت نہیں، کہ وہاں کی مسجد کی اذان اس کے لیے کافی ہے اور کہہ لینا مستحب ہے۔ عن ردالمحتار (1) واللہ اعلم
حوالہ جات
| 1↑ | بہار شریعت ، ج1، ص468، مکتبۃ المدینہ |
|---|