حديث کا لغوی معنی ہے : بات کرنا، گفتگو کرنا، وغیرہ۔ جبکہ اصطلاحی معنی میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اقوال، افعال، تقریرات اور احوال کو حدیث کہتے ہیں۔
حدیث کی اقسام
حدیث کی تین اقسام بنتی ہیں۔
- حدیث قولی: ایسی روایات جن میں نبی کریم ﷺ نے کسی کام کے کرنے کا حکم دیا ہو۔
- حدیث فعلی: ایسی روایات جن میں نبی کریم ﷺ کے کسی فعل کا ذکر ہو۔
- حدیث تقریری: ایسی روایت جن میں حضور اکرم ﷺ کے صحابہ کا وہ عمل مذکور ہو جو آپ ﷺ کے سامنے کیا گیا ہو اور آپ ﷺ نے اس سے منع نہ فرمایا ہو۔
سنت اور حدیث میں فرق
حدیث میں حضور اکرم ﷺ کے اقوال شامل ہوتے ہیں۔ حدیث عام ہے یعنی حدیث کا اطلاق سنت سمیت قول اور فعل پر کیا جاتا ہے۔ جبکہ سنت خاص ہے اور اس سے مراد آپ ﷺ کا طریقۂ زندگی ہے۔ جیسے نکاح کرنا حضور ﷺ کی سنت ہے لیکن نکاح کرنے کو حدیث نہیں کہہ سکتے البتہ نکاح کرنا حدیث سے ثابت ہے۔