نیند سے بیدار ہونے کی صورت میں کپڑوں پر منی کا دھبہ نظر آئے اور کوئی ظاہری منی نکلنے کا سبب بھی نہ ہو، اسی طرح خواب میں احتلام ہونا بھی یاد نہیں تو بھی اس صورت میں اس پر غسل لازم ہو گا۔
کیوںکہ یہ نیند سے بیدار ہوا ہے اور احتلام کے خواب کا یاد ہونا ضروری نہیں ہے لھذا اس پر غسل واجب ہو گا۔ واللہ اعلم