دورُخی اختیار کرنا یعنی دوغلا پن

Doghla Pan

اسے دوغلا پن بھی کہا جاتا ہے،اس سے مراد یہ ہے کہ انسان دودشمنوں کے درمیان لگائی بجھائی کرے یعنی جس کے پاس جائے اسی کی حمایت میں بولے ۔
(احیاء العلوم ، کتاب آفات اللسان،ج۳،ص۱۹۵)

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

احادیث مبارکہ

حضرت عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جو دنیا میں دوغلا پن اختیار کرے توروزِقیامت اسکی آگ کی دوزبانیں ہونگی ۔”
(الترغیب والترہیب، کتاب الادب ، باب ذی الوجھین وذی اللسانین ، رقم الحدیث ۴،ج۳،ص۳۷۱)
جبکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ” تم روزِ قیامت بدترین شخص اسے پاؤ گے جو دورُخہ ہوگا کہ ایک کی باتیں دوسرے کواور دوسرے کی پہلے کوپہنچائے گا۔”
(بخاری ،کتاب المناقب ،رقم ۳۴۹۴،ج۲،ص۴۷۳)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں