اجنبیہ عورت سے لذت کے ساتھ باتیں کرنا

اجنبیہ عورت سے لذت کے ساتھ باتیں کرنا

کسی اجنبی عورت سے لذت کے ساتھ گفتگو کرنا یعنی اس کی باتوں یا لہجے ..یا.. آواز کی نرمی سے لطف اٹھانا باعث ِ ہلاکت ہے ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورپُر نورصلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”زبان کا زنا بات کرنا ہے ۔”(بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب زنا الجوارح دون الفرج ، رقم الحدیث ۶۲۴۳، ج۴،ص۱۶۹)

مسئلہ :

”تمام محارم سے عورت کو گفتگو کرنا اور انہیں اپنی آواز سنوانا جائز ہے اور اگر کوئی حاجت ہو اور اندیشۂ فتنہ نہ ہو اور تنہائی نہ ہو تو پردے میں رہتے ہوئے بعض نامحرم سے بھی گفتگو جائز ہے ۔”
(تسہیل من فتاویٰ رضویہ ،ج ۱۰،نصف آخر ،ص ۱۶۱)

اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

This post has been Liked 1 time(s) & Disliked 0 time(s)

اپنا تبصرہ بھیجیں