رمضان المبارک کی رات میں بیوی سے ہمبستری، جماع، صحبت یا مباشرت کرنے کا حکم یہ ہے کہ کوئی اور شرعی رکاوٹ نہ ہو تو رمضان کی راتوں میں بیوی سے ہم بستری کرنا، شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی گناہ والی بات نہیں ہے۔ قرآن مجید میں اللّٰہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
ترجمہ: روزوں کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لیے حلال کیا گیا ہے، وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو۔ (1)
حوالہ جات
| 1↑ | البقرۃ، آیت: 187 |
|---|