تقدیر یہ کے کہ دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اور بندے جو کچھ کرتے ہیں نیکی، بدی وہ سب اللہ پاک کےعلم ازلی (1) کے مطابق ہوتا ہے۔ جو کچھ ہونے والا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کےعلم میں ہے اور اس کے پاس لکھا ہوا ہے۔
سوال: کیا تقدیر کےموافق کام کرنے پرآدمی مجبور ہے؟
جواب: ایسا ہر گز نہیں ہے کہ بندے کو اختیار نہیں۔ بلکہ بندے کو اللہ تعالیٰ نے نیکی، بدی کے کرنے پر اختیار دیا ہے۔ وہ اپنے اختیار سے جو کچھ کرتا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کے یہاں لکھا ہوا ہے۔(2)