Hazrat Maseeh

حضرت مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے نزول کا مختصر حال

جب دجال کا فتنہ انتہا کو پہنچ چکے گا جس کا ذکر ہم نے اپنی دوسری تحریر میں مع ویڈیو کیا ہے اور وہ ملعون (1)تمام دنیا میں پھرکر ملک شام میں جائے گا۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر شریعت محمدیہ ﷺ کے حاکم اور امامِ (2) عادل (3)اور مجدّدِ (4)ملت ہو کر نزول فرمائیں گے۔ آپ علیہ السلام کی نظر جہاں تک جائے گی وہاں تک خوشبو پہنچے گی اور آپ علیہ السلام کی خوشبو سے دجال پگھلنے لگے گا اور بھاگے گا۔

آپ علیہ السلام دجال کو بیت المقدس کے قریب مقام لُد میں قتل کریں گے۔ ان کا زمانہ بڑی خیر و برکت کا ہوگا۔ مال کی کثرت ہوگی۔ زمین اپنے خزانے نکال کر باہر کرے گی۔  لوگوں کو مال سے رغبت نہ رہے گی۔ یہودیت ، نصرانیت اور تمام باطل دینوں کو آپ علیہ السلام مٹا ڈالیں گے۔ آپ علیہ السلام کے عہد مبارک میں ایک دین ہوگا، اسلام۔ تمام کافر ایمان لے آئیں گے اور ساری دنیا اہل سنّت ہوگی۔ امن وامان کا یہ عالم ہو گا کہ شیر بکری ایک ساتھ چریں گے۔ بچے سانپوں سے کھیلیں گے۔ بغض (5) وحسد (6)کا نام و نشان نہ رہے گا۔

 حضرت مسیح علیہ السلام کے نزول کا وقت

جس وقت آپ علیہ السلام کا نزول ہوگا فجر کی جماعت کھڑی ہوتی ہوگی۔ حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ آپ علیہ السلام کو دیکھ کر آپ سے امامت کی درخواست کریں گے۔ آپ انہیں کو آگے بڑھائیں گے اور حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز ادا فرمائیں گے۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے حضور سید الانبیاء علیہ الصلٰوۃ والسلام کی شان و صفت اور آپ ﷺ کی امت کی عزت و کرامت دیکھ کر امت محمد ی ﷺ میں داخل ہونے کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور آپ علیہ السلام کو وہ بقا عطا فرمائی کہ آخر زمانہ میں امت محمدیہ ﷺ کے امام ہو کر نزول فرمائیں آپ علیہ السلام نزول کے بعد برسوں دنیا میں رہیں گے، نکاح کریں گے پھر وفات پاکر حضور سید انبیاء علیہ و علیہم الصلٰوۃ والسلام کے پہلو میں مدفون ہوں گے۔

  1. جس پر لعنت کی گئی ہو
  2. پیشوا
  3. عدل وانصاف کرنے والا
  4. پرانے کو نیا کرنے والا، وہ کامل بزرگ جو ہر صدی کے شروع میں پیداہوتا ہے اور مسلمانوں میں رائج شدہ بدعات کی اصلاح کرتاہے
  5. نفرت ،دشمنی
  6. کسی کے پاس کوئی نعمت دیکھ کریہتمنا کرنا کہ اس سے یہ نعمت زائل ہوجائے
5/5 - (1 vote)
Mirza Bahaullah

مرزا بہاء اللہ (نبوت کا جھوٹا دعویدار)

قیامت کب قائم ہو گی؟ اور سکے بعد کے کیا حالات ہوں گے؟

قیامت کب قائم ہو گی؟ اور سکے بعد کے کیا حالات ہوں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)