روزے کی حالت میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کے بدن کو چھونا مکروہ ہے جب کہ اندیشہ ہو کہ انزال ہو جائے گا (1) یا جماع میں مبتلا ہو جائیں گے، ہاں البتہ صرف شہوت آنے کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
ہاں اگر بیوی سے بوس و کنار وغیرہ کرنے یا چھونے سے انزال ہو گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ فقہ کی مشہور کتاب در مختار میں ہے:
یعنی روزے دار کے لئے بوسہ لینا، بدن چھونا اور معانقہ کرنا مکروہ ہے جبکہ رزوہ توڑنے والی چیز سے امن حاصل نہ ہو پائے گا۔
اور اس کتاب کے اس قول کی مزید وضاحت کرتے ہوئے علامہ شامی رد المحتار میں فرماتے ہیں
ترجمہ: (مصنف کا قول : روزہ توڑنے والی چیز سے امن حاصل نہ ہو پائے ) یعنی انزال اور جماع سے (2)