کھانے،پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اور بعد میں حمد الہٰی بجالانے کی فضیلت

Khanay

حضرتِ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ سرورِ عالم ﷺ نے فرمایا کہ جس کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لیے حلال سمجھتا ہے۔
(مسلم،رقم۲۰۱۷،ص۱۱۱۶)

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

اورحضرتِ سیدناابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا:” اونٹ کی طرح ایک سانس میں کوئی چیز نہ پیو۔ بلکہ دو تین مرتبہ پیو اور جب پیو بسم اللہ کہہ لو اور جب منہ سے ہٹاؤ تو الحمد للہ کہو۔ ”
(ترمذی،کتاب الاشربۃ،رقم۱۸۹۲،ج۳،ص۳۵۲ )

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

کھانے یا پینے کے بعد حمد ِ الہٰی بجالانا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”

اللہ تعالیٰ اس بندے سے یقینا راضی ہوتا ہے جو کھانا کھاتا ہے تو اس پر اس کی حمد بجالاتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر بھی اس کی حمد وثنا کرتا ہے۔
(الترغیب والترہیب،کتاب الطعام،رقم، ج۳،ص۱۰۷)

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں