حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے اللہ اسکی دنیا وآخرت میں پردہ پوشی کریگا“۔
(مجمع الزوائد ، کتاب الحدود ، باب الستر علی المسلمین ، رقم الحدیث۱۰۴۷۲،ج۶،ص۳۷۱)
جبکہ حضرتِ سیدنا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
”جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد نہ کرے جہاں اس کی عزت پامال کی جارہی ہو اور اسے گالیاں دی جارہی ہوں تو اللہ عزوجل اسے ایسی جگہ رسوا کریگا جہاں وہ اپنی مدد کا خواہش مند ہوگا اور جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اسے گالیاں دی جارہی ہوں اور اس کی عزت پامال کی جارہی ہو تو اللہ عزوجل اس کی ایسی جگہ مدد فرمائے گا جہاں وہ اپنی مدد کا خواہش مند ہوگا۔ “
(ابو داء و د کتاب الادب باب من ردعن مسلم غیبتہ رقم۴۸۸۴ ج۴ ص ۳۵۵)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان مسلمان بھائی کی پردہ پوشی میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ