مرغی یا کسی بھی حلال پرند اور جانور کو اگر شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو ( مثلاً کافر نے ذبح کیا ہو یا ذبح کے وقت اللہ پاک کا نام نہ لیا گیا ہو ) یا پھر ذبح کے علاوہ کسی بھی طریقے سے مر گیا ہو تو ان صورتوں میں وہ ناپاک و حرام ہو جاتا ہے۔ لھذا اس کا کھانا حلال نہیں ہے بلکہ حرام ہے۔
اس کو کھانے کے علاوہ کسی دوسرے کام میں استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ کیونکہ اب وہ ناپاک ہو چکا ہے اور دین اسلام ہمیں ناپاکی اور گندگی سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے:
ترجمہ: تم پر حرام کردیا گیا ہے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور جس کے ذبح کے وقت غیرُاللہ کا نام پکارا گیا ہو ۔ (1)
حوالہ جات
1↑ | پ6، المائدہ: 3 |
---|