اگر غیر مسلم کھانا وغیرہ فروخت کرتا ہے تو اس سے وہ چیزیں خرید کر کھانا جائز ہیں جن میں گوشت کی ملاوٹ نہ ہو۔ گوشت غیر مسلم کا پکایا ہوا مسلمان خرید کر بھی نہیں کھا سکتا۔ لہٰذا، جس جگہ مسلمانوں کو غیر مسلم کے ساتھ مجبوری میں جب ایک مکان میں رہنا پڑتا ہو تو مسلمانوں کو اپنے کھانے پینے کا انتظام علیٰحدہ کرنا چاہیے۔
اسی طرح مچھلی میں نہ ہی ذبحِ شرعی شرط ہے اور نہ ہی یہ معلومات کرنا ضروری ہے کہ کیسے مری، بلکہ بغیر تحقیق کے غیر مسلم سے بھی مچھلی خرید کر کھائی جا سکتی ہے۔ لہٰذا، پیکنگ میں آنے والی مچھلی کا کھانا بھی جائز ہے۔
یہ یاد رکھیں کہ ویسے بھی مسلمان سے خریدنا، مسلمان کو فائدہ پہنچانا ہے اور کافر سے خریدنے میں کافر کو فائدہ پہنچانا ہے، اس لیے حتی الامکان کافر سے خریدنے سے بچنا ہی چاہیے اگرچہ ناجائز کی صورت نہ بھی ہو۔