کسی مسلمان گالی دینا کیسا ہے؟

Gaali dena

امام اہل ِ سنت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :”کسی مسلمان جاہل کو بھی بے اذن شرع گالی دینا حرام قطعی ہے ۔”
(فتاویٰ رضویہ ،ج۱۰،نصف اول ،ص ۱۴۰)

فسق

حضرتِ سیدنا ابن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ دو عالم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کو گالی دینا فسق ( گناہ) ہے۔”
( مسلم،کتاب الایمان،رقم۱۱۶،ص۵۲ )
حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرور کونین صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کو گالی دینا خود کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔”
(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، رقم الحدیث ۳، ج۳، ص۳۱۱)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم

اپنا تبصرہ بھیجیں