روزے کی حالت میں موبائل وغیرہ پر ویڈیو یا آڈیو کال پر بیوی یا کسی عورت سے بات کرتے ہوئے انزال ہو جائے یا کسی فوٹو یا تصویر دیکھ کر انزال ہو جائے تو ان صورتوں میں روزہ فاسد نہیں ہو گا، جب تک کہ اپنے ہاتھ کا عمل دخل یا رگڑ نہ پائی جائے۔ عربی کتاب الجوہرۃ النیرۃ میں لکھا ہوا ہے کہ :
ترجمہ: روزے دار نے کسی عورت کی طرف دیکھا جس کی وجہ سے اسے انزال ہو گیا تو روزہ فاسد نہیں گا، برابر ہے کہ اس نے عورت کے چہرے کی طرف دیکھا ہو یا اس کی شرمگاہ کی طرف دیکھا ہو یا ان دونوں کے علاوہ کسی اور جگہ کی طرف دیکھا ہو۔
روزہ نہ ٹوٹنے کی وجہ وہ ہی ہے جو ہم نے پہلے بیان کی ہے کہ نہ اس میں جماع کی صورت ہے اور نہ ہی جماع کا معنی ہے یہ مسئلہ ایسا ہی جیسے سوچ و بچار کرنے والے کو منی کا انزال ہو جائے ( تو روزہ فاسد نہیں ہوتا )۔ (1)
عالم بنانے والی کتاب بہارِ شریعت میں لکھا ہے: ”بوسہ لیا مگر انزال نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا یوں ہی عورت کی طرف بلکہ اس کی شرمگاہ کی طرف نظر کی مگر ہاتھ نہ لگایا اور انزال ہو گیا، اگرچہ بار بار نظر کرنے یا جماع وغیرہ کے خیال کرنے سے انزال ہوا، اگر چہ دیر تک خیال جمانے سے ایسا ہوا ہو ان سب صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹا۔“ (2)