قرآن کریم اللہ پاک کا کلام ہےاس نے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لئے اتارا۔ اس میں سارےعلم ہیں اوریہ بے مثل کتاب ہے۔ ویسی کوئی دوسرانہیں بنا سکتا ہے۔ چاہے تمام دنیا کے لوگ مل جائیں مگرایسی کتاب نہیں بنا سکتے۔ اللہ پاک نے یہ کتاب اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفےٰﷺ پر اتاری جیسے اس سے پہلے توریت حضرت موسیٰ علیہ السلام پر، زبورحضرت داؤدعلیہ السلام پر، انجیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام پراوردوسری کتابیں اور نبیوں علیہم السلام پر اتاری تھیں وہ سب کتابیں برحق ہیں۔
ہمارا ان سب پر ایمان ہے۔ مگر پہلے زمانہ کے شریر لوگوں نے اگلی کتابوں کو بدل ڈالا وہ اصلی نہیں ملتیں۔ قرآن کریم کا اللہ پاک خود نگہبان ہے۔ اس لئے وہ جیسا اترا ویسا ہی ہے اور ہمیشہ ویسا ہی رہے گا سارا زمانہ چاہے تو بھی اس میں ایک حرف کا فرق نہیں آ سکتا۔ جیسے خدا کی بنائی ہوئی چیزوں کی طرح کوئی چیز کسی سےنہیں بن سکتی ایسے ہی قرآن کریم کی طرح کوئی کتاب کسی سے نہیں بن سکی اس سے ہم نے جانا کہ وہ خدا کی کتاب ہے۔ آدمی کی ہوتی تو کوئی اور بھی ویسی ہی بنا سکتا۔(1)
حوالہ جات
1↑ | کتاب العقائد ص 20 تا 22 |
---|