پِزّے اور تیل گھی والے دیگر بازاری کھانے (FAST FOOD)تیزی سے موٹاپا لاتے ہیں ، یہ صحّت کیلئے انتِہائی مُضِر ہیں ، بازاری کھانوں میں عُمُوماً گھٹیا اور کئی کئی روز کی باسی اشیاء بھی استِعمال کرلی جاتی ہیں، بالخصوص موسِم گرما میں پکی پکائی باسی اشیاء کو جلد پَھپُھوندی یعنی FUNGUS نامی جراثیم کی تہ لگ جاتی ہے۔ جس کے سبب فوڈ پوائزن کا شکار ہو کر بیمار یا موت سے ہمکنار ہونے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ عَرَب امارات جہاں ہوٹلوں کے کھانوں کا معیار کافی بُلند مانا جاتا ہے، وہیں کے انگلِش اخبار ”خلیج ٹائمز ” کے 4اگست 2004 کے شُمارہ میں ایک تنقیدی مضمون شائع ہوا جس میں مُتَّحِدہ عرب امارات کے دارُالخِلافہ ابو ظَہبی کے ہوٹلوں کے فاسٹ فوڈ یعنی تیل گھی والے تیار کھانوں اور بالخصوص پِزّاPIZZA کی کافی مذمَّت کی گئی تھی ۔ اخباری بیان(کا خلاصہ ہے)ابو ظہبی کے اکثر اَسپتال اور دواخانوں میں ہفتے کے تین یا چار مریض ایسے آرہے ہیں جن کو پِزّا وغیرہ کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزن ہوا ہوتا ہے ! ان کے اَمراض میں اُلٹیاں ،دست، بدہضمی ، بُخار، کمزوری اور بَہُت زیادہ سُستی وغیرہ شامِل ہیں۔ ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے، پچھلے ہفتے میرے پاس تین مریض آئے تینوں نے پِزّا کھایا تھا، ان میں سے ایک مریض دو دن تک داخِل رہا۔ اِس مضمون میں اور بھی ڈاکٹروں کے بیانات شامل تھے، سبھی کی رائے کا خلاصہ یہی سامنے آیا کہ بازار ی غِذائیں اور پِزّا وغیرہ کھانا بیماری کو ہاتھوں ہاتھ گلے لگانا ہے۔
پِزّا،فاسٹ فوڈ اور مُرَغِّن غذائیں کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے، کولیسٹرول کے اثرات شِریانوں (یعنی خون کی چھوٹی چھوٹی رگوں)کو سخْت اور تنگ بھی کرتے ہیں،جس سے براہِ راست دل کو نقصان پہنچنے کا ہر وَقْت اِمکان رَہتا ہے۔ اگر مریض کو ساتھ میں شوگر بھی ہواور وہ سگریٹ کابھی عادی ہو توSTROKEیعنی چکرا کر گرنے یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ جِسمانی صحت کیلئے سادہ اور تازہ خُوراک اور وزْن کا تَناسب صحیح رکھنا بَہُت ضَروری ہے کہ اس سے موٹاپا اور غیرضَروری کولیسٹرول کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
زمرہ
دلچسپ معلومات
پزّا کھانےکےخطرناک نقصانات
واٹس ایپ چینل
Follow Now
یوٹیوب چینل
Subscribe