اپنے مال کی زکات ادا کرتے وقت اپنے دل میں نیت کرنا ضروری ہے کہ یہ زکات ادا کر رہا ہوں لیکن زبان سے یہ کہنا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکات کے پیسے ہیں بلکہ ھدیہ یا تحفہ یا عیدی یا کوئی بھی جملہ کہہ کر دیا جا سکتا ہے فقط دل میں نیت ضروری ہے کہ یہ اپنے مال کی زکات ادا کر رہا ہوں۔
اردو کی آسان کتاب بہار شریعت میں عالمگیری کے حوالے سے لکھا ہوا ہے: زکاۃ دینے میں اس کی ضرورت نہیں کہ فقیر کو زکاۃ کہہ کر دے، بلکہ صرف نیّت زکاۃ کافی ہے یہاں تک کہ اگر ہبہ یا قرض کہہ کر دے اور نیّت زکاۃ کی ہو ادا ہو گئی۔(1)
حوالہ جات
1↑ | بہار شریعت، حصہ پنجم، جلد1، ص902، مکتبۃ المدینہ |
---|