نبی کریم ﷺ كی احادیث، صحابہ کرام علیھم الرضوان کے آثار، کثیر فقہاء کے اتفاق سے یہ بات ثابت و متحقق ہے کہ گائے کی طرح اونٹ کی قربانی میں بھی زیادہ سے زیادہ سات افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
ترجمہ: حضور ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اونٹ اور گائے میں شریک ہو کر قربانی کریں اس طرح کہ ایک اونٹ میں سات افراد شریک ہوں ۔(1)
ترجمہ:ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام فرمایا کرتے تھے کہ گائے اور اونٹ سات افراد کی طرف سے کافی ہے۔ (2)