خواتین جب ایک دوسرے کو جزاک اللہ کہیں تو وہ “جزاکِ اللہ خیرا” کہیں گی یعنی “کاف” کے نیچے زیر دیں گی اور مرد حضرات “جزاکَ اللہ خیرا” کہتے ہیں “کاف” کو زبر دیتے ہیں۔
کیونکہ جب عربی زبان میں کسی کو مخاطب کرکے (کَ) کاف پر زبر دی جائے گی تو اس کا مطلب ہو گا کہ آپ کے سامنے بات کرنے والا مرد ہے اور اگر (کِ) کاف کو زیر دی جائے تو اس کا مطلب کہ سامنے بات کرنے والی عورت ہے۔
لھذا مرد عورت کو اور عورت دوسری عورت کو”جزاکِ اللہ خیرا” کہیں گے اور اگر مرد دوسرے مرد کو یا کوئی عورت مرد کو کہے تو “جزاکَ اللہ خیرا” کہیں گے۔