حج کی تین قسمیں ہیں، اور ہر قسم میں حج سے پہلے عمرہ کی حیثیت مختلف ہے:
حج سے پہلے عمرہ کرنے کا حکم
1. حجِ افراد:
اس میں صرف حج کا احرام باندھا جاتا ہے۔ یعنی میقات سے احرام باندھ کر گزرے اور اس احرام سے صرف حج کی نیت کرے۔ اس صورت میں وہ صرف حج ادا کرے گا، عمرہ نہیں۔ حجِ افراد میں حج سے پہلے عمرہ نہیں ہوتا۔
2. حجِ تمتع:
اس میں پہلے عمرہ کا احرام باندھا جاتا ہے، پھر عمرہ کے احرام سے فارغ ہونے کے بعد اسی سفر میں حج کا احرام باندھا جاتا ہے۔ چونکہ اس میں حج سے پہلے ہی عمرہ ادا کرنا ہوتا ہے اور پھر احرام کھول دیا جاتا ہے، لہٰذا اس حج سے پہلے عمرہ شامل ہوتا ہے۔
3. حجِ قران:
اس میں عمرہ اور حج دونوں کا اکٹھا احرام باندھا جاتا ہے، اس میں عمرہ کرنے کے بعد احرام کی پابندیاں ختم نہیں ہوتیں بلکہ برقرار رہتی ہیں۔ لہٰذا اس حج سے پہلے بھی عمرہ ہے مگر احرام برقرار ہی رہتا ہے۔