نماز عید میں کل چھ زائد تکبیریں ہیں۔
عید کی تکبیرات کی تعداد اور طریقہ
در اصل نماز عید میں بحالت قیام تین تکبیریں اصلی ہیں، یعنی تکبیر تحریمہ اور دونوں رکعتوں کے رکوع کی دو تکبیریں، ان تین کو تکبیرات صلاتیہ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ عید کی خاص **چھ زائد تکبیریں** ہیں۔
تکبیرات کہنے کا طریقہ:
- پہلی رکعت میں: تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء پڑھی جائے گی اس کے بعد تین تکبیریں کہی جائیں گی جس میں کانوں کی لو تک ہاتھ بھی اٹھائے جائیں گے پھر قراءت ہوگی۔
- دوسری رکعت میں: قراءت کے بعد تین تکبیریں کہی جائیں گی جس میں کانوں کی لو تک ہاتھ بھی اٹھائے جائیں گے پھر رکوع کے لیے تکبیر کہی جائے گی۔
حدیث کی روشنی میں:
ترجمہ : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نمازِ عید کی پہلی رکعت میں رکوع اور تحریمہ کی تکبیر کو ملا کر پانچ تکبیریں ہوتی ہیں اور دوسری رکعت میں رکوع والی تکبیر کو ملا کر چار تکبیریں بنتی ہیں۔
خلاصہ یہ کہ ہر رکعت میں زائد تکبیروں کی تعداد تین ہے یوں کل 6 ہوئیں۔
حوالہ جات
| 1↑ | مصنف عبد الرزاق » كتاب صلاة العيدين » بَابُ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلاةِ يَوْمَ الْعِيدِ , رقم الحديث:۵۵٢٦ المکتبة الاسلامی |
|---|