روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جن کو سانس کی بیماری کا مسئلہ ہوتا ہے تو انہیلر کے ذریعے جب وہ سانس کھینچتے ہیں تو انہیلر میں موجود دوائی کے ذرات سائنس کی مدد سے اندر چلے جاتے ہیں اور یہ روزے کے بارے میں قائدہ ہے کہ جو بھی چیز منفذ راستے کے ذریعے اندر جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
اب جس کو دمے کا مرض ہو اسے انہیلر استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہ ہو تو اس کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ پھر جب سال کے جن دنوں میں جس طرح بھی آسانی ہو اس وقت روزہ قضا کرنا لازمی ہونگے۔ لیکن اگر پورے سال میں کبھی بھی ایسا موقع نہیں مل پاتا تو بعد میں جب بھی یہ حالت صحیح ہو جائے تو اس وقت روزے کی قضا کرنا لازمی ہو گی۔
پھر بھی اگر قضا کا موقع ہی نہ مل سکا اور آخری وقت آجائے تو اب روزوں کے فدیہ ادا کرنے کی وصیت کر دیں۔ یا ایسے بڑھاپے کو پہنچ جائے کہ اب عمر کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہے اور نہ آئندہ طاقت آنے کی امید ہو تو اب روزوں کا فدیہ ادا کر دیں۔ ہر ایک روزے کے فدیہ کی قیمت اتنی ہے جتنی صدقہ فطر کی قیمت بنتی ہے۔ واللہ اعلم