پینٹ، شلوار یا پاجامہ کو نیچے سے فولڈ کر کے یا پائینچوں کو موڑ کر یا اوپر سے گھس کر یعنی اوپر سے فولڈ کر کے نماز پڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوتی ہے۔ یعنی اس طرح کر کے نماز پڑھنا گناہ اور اس کا لوٹانا واجب ہے۔
دوران نماز پینٹ یا شلوار کو فولڈ کرنے اور پائینچوں کو موڑنے کا حکم
نماز میں کپڑا فولڈ کرنے کے متعلق حدیث پاک میں ہے:
ترجمہ: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ لپیٹوں۔ (1)
علامہ محمد بن ابراہیم حلبی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
ترجمہ: حالتِ نماز میں نمازی کو کپڑا لپیٹنا مکروہ ہے، یونہی اگر وہ نماز شروع ہی اس انداز میں کرے کہ اس نے کپڑا فولڈ کیا ہوا ہو، جیسا کہ جب کوئی یوں نماز شروع کرے کہ اس کی آستین یا دامن چڑھا ہوا ہو۔ (2)