وضو کے فرائض

وضو کے فرائض

نماز جنت کی کنجی ہے جبکہ وضو نماز کی۔ اگر وضو صحیح طریقے سے ادا نہ کیا اور اسکے فرائض میں سے کوئی فرض رہ گیا تو وضو ادا نہیں ہو گا۔ جب وضو ہی نہیں ہو گا تو نماز کیسے درست ہو گی۔ لہذا ہم پر فرض ہے کہ ہم وضو کے متعلق علم حاصل کریں۔ عام طور پر جو وضو کا طریقہ بیان کیا جاتا ہے اس میں وضو کے فرائض، سنتیں اور مستحبات سب شامل ہوتے ہیں۔ آج ہم خاص فرائض کے متعلق جانیں گے۔

وضو کے فرائض

وضوکے چار فرائض ہیں اگر ان میں سے کوئی ایک بھی رہ گیا تو وضو نہیں ہو گا۔ وہ یہ ہیں:

  1. چہرہ دھونا
  2. دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا
  3. چوتھائی سر کا مسح کرنا
  4. پاؤں دھونا

یہ چار فرائض جب تک پورے ادا نہیں ہونگے آپ کا وضو نہیں ہو گا۔ لہذا ان کو یاد کر لیں اور تسلی سے وضو کیا کریں۔

5/5 - (3 votes)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں