بعض صورتوں میں نفع بخش اور بعض میں نقصان دہ کلام

اس طرح کا کلام وہی کرے جو اس کی باریکیوں کو سمجھتا ہو وگرنہ خاموش رہنے میں ہی عافیت ہے ۔ حضرت سیدنا امام شافعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ”جب تم کوئی بات کرنے لگو تو پہلے اس پر غور کر لو ، اگر تمہیں کوئی فائدہ نظر آئے تو کہہ ڈالو اور…

کرسمس کے موقع پر دوستی یاری میں مبارک باد دینا کیسا ہے

کرسمس کی مبارک باد دینا یا کرسمس منانا، کرسمس کی بنیاد پر کیک کاٹنا یہ ناجائز و حرام و گناہ ہے اور بعض صورتوں میں کفر ہے۔ کرسمس کی تاریخی حیثیت اور حکم شرعی بیان کرتے ہوئے علماء کرام فرماتے ہیں: کرسمس ڈے کی کوئی تاریخی حیثیت “عیسائیوں کے یہاں کرسمس ڈے کی کوئی تاریخی…

نقصان دہ کلام کی صورتیں

اس قسم کا کلام کرناسراسر باعث ِ ہلاکت ہے لہذا!اس سے بچنا بے حدضروری ہے جیسا کہ حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ”لوگ تین قسم کے ہیں ، ایک غنیمت حاصل کرنے والا ،دوسرا محفوظ رہنے والا اور تیسرا ہلاک ہونے…

نجومی وغیرہ سے فال پوچھنا

حضرتِ سیدتنا حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ’ جو شخص کاہن اور نجومی کے پاس جا کر کچھ دریافت کرے اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ ‘ (مسلم ،رقم۲۲۳۰،ص۱۲۲۵) جبکہ حضرتِ سیدتناعائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ…

کسی کے عیب اچھالنا

کسی کا عیب معلوم ہوجانے پر اسے کسی دوسرے پر ظاہر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے کہ جب تک ہر جاننے والے پر اس عیب کو بیان نہ کرلیں انہیں چین نہیں آتا ۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی…

شکوہ وشکایت پر مشتمل کلمات بولنا

مصائب سے گھبرا کر شکوہ وشکایت میں مبتلاء ہوجانے کو فی زمانہ بہت معمولی تصور کیا جاتا ہے۔صد حیف! علمِ دین سے دورہمارے مسلمانوں کی اکثریت اس مذموم عادت میں مبتلاء ہے ۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : اور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے۔ (پ۱۳، ابراہیم:۷) حضور اقدس ﷺ نے فرمایا…

کلمۂ کفر کہنے اور جہنم کے سب سے ہلکے عذاب کا بیان

پیارے اور محترم اسلامی بھائیو! ایک مسلمان کے لئے سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے اور ایمان کا مطلب یہ ہے کہ سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرے جن کا تعلق ضروریاتِ دین سے ہو۔(البحرالرائق ،کتاب السیر،باب احکام المرتدین، ج۵، ص۲۰۲) اور ضروریاتِ دین سے مراد دین کے وہ مسائل…

کسی پر اپنا کیے کا احسان جتانا

ہمارے معاشرے میں اول تو کوئی کسی کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتا اور اگر مدد کر بھی دے تو عموماًکسی نہ کسی موقع پر احسان جتا دیتا ہے مثلاًآج میرے سامنے بولتے ہو ، میرا احسان مانو کہ میں نے ہی تمہیں یہ ہنرسکھایا ہے ، ۔۔۔۔۔۔آج مجھے مسائل سمجھاتے ہو، میرا شکریہ…

کسی سے جھوٹا وعدہ کرنا

ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنے قول پورے کرو۔ (پ۶،المائدہ:۱) مکی مدنی سلطان رحمتِ عالمیان صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :”جو کسی مسلمان سے عہد شکنی کرے ،اس پر اللہ تعالیٰ ،فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس کا کوئی فرض قبول ہوگا نہ نفل ۔” (بخاری ، رقم الحدیث ۱۸۷۰،ج۱،ص۶۱۶) ایک…

اپنی کی ہوئی عبادت کا اظہار کرنا

اول تو نفس وشیطان انسان کو عبادت کی طرف راغب ہونے ہی نہیں دیتے اور اگر وہ ان کو پچھاڑتے ہوئے عبادت کرنے میں کامیاب ہوبھی جائے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو ثواب سے محروم کروا دیں لہذا !یہ اسے اس بات پر مائل کرتے ہیں کہ وہ اپنی نیکیوں کا…

شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانا

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:”جو کسی شخص کی بیوی کو اس کے خلاف بھڑکائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔” (الترغیب والترہیب،کتاب النکاح،رقم۱، ج۳،ص۵۹) ملاحظہ ہو کہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ عليہ وسلم کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دیا جانے والا یہ…

ایک ساتھ تین طلاق دینا اور عورت کا بلاوجہ طلاق مانگنا

حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم کو خبر دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں اکٹھی دی ہیں۔ یہ سنتے ہی حضور ا غضب ناک ہو کر کھڑے ہو گئے پھر فرمایا :” اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ کھیل…