حج کے فرائض (لوازمات)

حج کے فرائض

حج اسلام کا پانچواں رکن ہے۔ جو بھی استطاعت رکھتا ہو اس پر زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔ اس کی درست ادائیگی کرنے کے لیے حج کے فرائض کا علم ہونا نہایت ضروری ہے۔ حج کے فرائض مندرجہ ذہل ہیں:

  • حج کی نیت کرنا، یعنی آپ جس مقصد کے لیے آئے ہیں دل میں اسکی نیت بھی حاضر ہو۔
  • احرام باندھنا۔
  • 9 ذوالحجہ کے سورج غروب ہونے سے لے کر صبح صادق سے پہلے تک کسی بھی وقت عرفات میں ٹھہرنا۔ اسے وقوفِ عرفہ کہتے ہیں۔
  • طواف زیارت کرنا۔ طواف کے سات چکر ہوتے ہیں۔ اسکا اکثر حصہ یعنی چار چکر فرض ہیں۔
  • حج کرنے والے کو ترتیب کا لحاظ رکھنا بھی فرض ہے، یعنی پہلے احرام باندھے، اسکے وقوف اور پھر طواف کرے۔
  • ہر فرض کو اسکے وقت میں ادا کرنا۔ (وقوف مذکورہ وقت میں ادا ہو گا اور اس کے بعد طواف کا وقت آخر عمر تک ہے)
  • مکان کا صحیح ہونا، یعنی وقوف آپ کو عرفات ہی کی زمین پر کرنا ہے اور طواف مسجد الحرام شریف میں۔
5/5 - (2 votes)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں