کلمۂ کفر کہنے اور جہنم کے سب سے ہلکے عذاب کا بیان

پیارے اور محترم اسلامی بھائیو! ایک مسلمان کے لئے سب سے قیمتی متاع اس کا ایمان ہے اور ایمان کا مطلب یہ ہے کہ سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرے جن کا تعلق ضروریاتِ دین سے ہو۔(البحرالرائق ،کتاب السیر،باب احکام المرتدین، ج۵، ص۲۰۲) اور ضروریاتِ دین سے مراد دین کے وہ مسائل…

کسی پر اپنا کیے کا احسان جتانا

ہمارے معاشرے میں اول تو کوئی کسی کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتا اور اگر مدد کر بھی دے تو عموماًکسی نہ کسی موقع پر احسان جتا دیتا ہے مثلاًآج میرے سامنے بولتے ہو ، میرا احسان مانو کہ میں نے ہی تمہیں یہ ہنرسکھایا ہے ، ۔۔۔۔۔۔آج مجھے مسائل سمجھاتے ہو، میرا شکریہ…

کسی سے جھوٹا وعدہ کرنا

ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنے قول پورے کرو۔ (پ۶،المائدہ:۱) مکی مدنی سلطان رحمتِ عالمیان صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :”جو کسی مسلمان سے عہد شکنی کرے ،اس پر اللہ تعالیٰ ،فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس کا کوئی فرض قبول ہوگا نہ نفل ۔” (بخاری ، رقم الحدیث ۱۸۷۰،ج۱،ص۶۱۶) ایک…

اپنی کی ہوئی عبادت کا اظہار کرنا

اول تو نفس وشیطان انسان کو عبادت کی طرف راغب ہونے ہی نہیں دیتے اور اگر وہ ان کو پچھاڑتے ہوئے عبادت کرنے میں کامیاب ہوبھی جائے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو ثواب سے محروم کروا دیں لہذا !یہ اسے اس بات پر مائل کرتے ہیں کہ وہ اپنی نیکیوں کا…

شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانا

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:”جو کسی شخص کی بیوی کو اس کے خلاف بھڑکائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔” (الترغیب والترہیب،کتاب النکاح،رقم۱، ج۳،ص۵۹) ملاحظہ ہو کہ سرکارِ دوعالم صلی اللہ عليہ وسلم کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دیا جانے والا یہ…

ایک ساتھ تین طلاق دینا اور عورت کا بلاوجہ طلاق مانگنا

حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم کو خبر دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں اکٹھی دی ہیں۔ یہ سنتے ہی حضور ا غضب ناک ہو کر کھڑے ہو گئے پھر فرمایا :” اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ کھیل…

کسی کا مذاق اڑانا

کسی کے عیوب ونقائص کو اس طرح ظاہر کرنا کہ لوگ اس پر ہنسیں تمسخر(مذاق اڑانا )کہلاتا ہے ۔ اس کے لئے کبھی تو کسی کے قول یا فعل کی نقل اتاری جاتی ہے اور کبھی اس کی طرف مخصوص انداز میں اشارے کئے جاتے ہیں۔ یہ اس لئے ممنوع ہے کہ اس میں دوسروں…

گناہ کے کام پرراہنمائی کرنا

گناہ کے کام پر کسی کی راہنمائی یا اعانت کرنا ممنوع ہے مثلاً کسی کو بتانا کہ فلاں کے گھر میں بہت مال ہے اگر وہ چوری کرلیا جائے تو کیا بات ہے؟یا فلاں سینما میں بڑی زبردست فلم دکھائی جارہی ہے چلو دیکھ کر آتے ہیں تمہارا ٹکٹ بھی میں بھروں گا۔۔۔۔۔۔ قرآن مجید…

اجنبیہ عورت سے لذت کے ساتھ باتیں کرنا

کسی اجنبی عورت سے لذت کے ساتھ گفتگو کرنا یعنی اس کی باتوں یا لہجے ..یا.. آواز کی نرمی سے لطف اٹھانا باعث ِ ہلاکت ہے ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورپُر نورصلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”زبان کا زنا بات کرنا ہے ۔”(بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب زنا…