ٹوتھ بُرَش کے نقصانات

Toothpaste

ماہِرین کی تحقیق کے مطابق ’’80 فیصد امراض مِعدے(پیٹ) اور دانتوں کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں۔‘‘ عُمُوماً دانتوں کی صَفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مَسُوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے پھر مِعدے میں جاتے اور طرح طرح کے اَمراض کا سبب بنتے ہیں۔ یاد رہے!’’ٹُوتھ بُرَش ‘‘ مِسواک کا نِعْمَ الْبَدل نہیں۔ بلکہ ماہِرین نے اِعتِراف کیا ہے:{۱}جب بُرَش ایک بار اِستعمال کرلیا جاتا ہے تو اُس میں جراثیم کی تہ جم جاتی ہے پانی سے دُھلنے پر بھی وہ جراثیم نہیں جاتے بلکہ وہیں نَشْوْونَما پاتے رَہتے ہیں {۲} بُرَش کے باعِث دانتو ں کی اُوپری قُدرتی چمکیلی تہ اُتر جاتی ہے {۳}بُرَش کے اِستِعمال سے مَسُو ڑ ھے آہِستہ آہِستہ اپنی جگہ چھوڑتے جاتے ہیں جس سے دانتوں اور مَسُوڑ ھو ں کے درمیان خَلا(GAP)پیدا ہوجاتا ہے اور اس میں غذا کے ذرّات پھنستے،سڑتے اور جراثیم اپنا گھر بناتے ہیں اس سے دیگر بیماریوں کے علاوہ آنکھوں کے طرح طرح کے اَمراض بھی جَنَم لیتے ہیں ، اِس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے بلکہ بعض اوقات آدَمی اندھا ہوجاتا ہے۔
مسواک استعمال کریں مسواک استعمال کرناسنت بھی ہے اور %80 بیماریوں سے نجات بھی دلاتی ہے.

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe
5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں