لوگوں کوگناہوں پر ابھارنا اپنے سر پر گناہوں کا انبار لادنے کے مترادف ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :”جس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔
(صحیح مسلم،کتاب العلم، باب من سن حسنۃ الخ ،ص۱۴۳۸،رقم:۲۶۷۴)
منافقین کی نشانی
علاوہ ازیں قرآن مجید فرقان ِ حمید میں اسے منافقین کی نشانی قرار دیا گیا ہے چنانچہ ارشادِ ربّانی ہے :
ترجمۂ کنزالایمان : منافق مرد اورمنافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں بُرائی کا حکم دیں اوربھلائی سے منع کریں۔”
(پ۱۰،التوبۃ:۶۷)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم