دوستی اور ہم نشینی کی ممانعت
لہٰذا ان سے دوستی رکھنا، گناہ اور اللہ عزوجل و رسول اللہ ﷺ کے احکامات کی سخت پامالی ہے، قرآن و حدیث میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔
کفار بدمذہب بھی ہیں
رسول اللہ ﷺ نے بدمذہبوں کی صحبت سے دور رہنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے:
فإياكم وإياهم، لا يضلونكم، ولا يفتنونكمترجمہ: تم ان سے دور رہو اور وہ تم سے دور رہیں، کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں اور فتنے میں نہ ڈال دیں۔ (1)
نبی کریم ﷺ کی واضح ہدایت
فلا تجالسوھم، ولا تشاربوھم، ولا تؤاکلوھم، ولاتناکحوھمترجمہ: نہ تم اُن کے پاس بیٹھو، نہ ان کے ساتھ کھاؤ، پیو، نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرو۔ (2)