دنیا کا مالک

دنیا کا مالک کون۔۔۔؟

  دنیا کی ہر چیز اَدلتی بدلتی رہتی ہے (1)۔ او رکبھی نہ کبھی فنا ہو جائے گی(2)۔ کسی نہ کسی وقت وہ پیدا ہوئی ہے تو ضرور ان سب چیزوں کا کوئی پیدا اور ناپید (3)کرنے والا ہے۔ اس کا نام پاک” اللہ“ ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا۔ وہی تمام جہان کا بنانے والاہے۔ آسمان، زمین، چاند ، تارے، آدمی، جانور اور جتنی چیزیں ہیں سب کو اُسی نے پیدا کیا۔ وہی پالتا ہے سب اُسی کے محتاج ہیں۔

روزی دینا ، جِلانا (4)، مارنا اس کے اختیار میں ہے۔ وہ سب کا مالک ہے جو چاہے کرے اس کے حکم میں کوئی دم نہیں مارسکتا (5)۔ وہ ہر کمال و خوبی کا جامع اور ہر عیب و نقصان اور برائی سے پاک ہے وہ ظاہر اور چھپی چیز کو جانتا ہے کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں۔ جیسے اس کی ذات ہمیشہ سے ہے اس کی تمام صفات (خوبیاں) بھی ہمیشہ سے ہیں۔

جہاں کی ہر چیز اس کی پیدا کی ہوئی ہے۔ ہم سب اس کے بندے ہیں وہ ہم پر ہمارے ماں باپ سے زیادہ مہربان، رحم فرمانے والا، گناہ بخشنے والا، توبہ قبول فرمانے والاہے۔ اس کی پکڑ نہایت سخت ہے جس سے بے (6)اُس کے چھوڑے چھوٹ نہیں سکتا۔ عزّت، ذِلّت اس کے اختیار میں ہے۔ جسے چاہے عزّت دے، جسے چاہے ذلیل کرے، جسے چاہے امیر کرے جسے چاہے فقیر کرے۔

اسکا حکمت و انصاف

جو کچھ کرتا ہے حکمت ہے انصاف ہے۔ مسلمانوں کو جنت عطا فرمائے گاکافروں پر دوزخ میں عذاب کریگا۔ اس کا ہر کام حکمت ہے۔ بندوں کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے اس کی نعمتیں، اس کے احسان بے انتہا ہیں وہی اِس کا مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اللہ تعالیٰ حیّ، قدیر، سمیع، بصیر، متکَلِّم، علیم،مُرید (ارادہ فرمانے والا)(7) ہے ۔نہ وہ کسی کا باپ ،نہ بیٹا ،نہ اس کی کوئی بی بی، نہ رشتہ دار۔ سب سے بے نیاز ۔

مشکل الفاظ کے معانی

  1. تبدیل ہوتی رہتی ہے
  2. ختم ہوجائے گی
  3. ختم کرنے والا ،مٹانے والا
  4. زندہ کرنا
  5. کوئی دخل نہیں دے سکتا
  6. بغیر اس کے چھوڑے
  7. ہمیشہ سے زندہ ، قدرت والا یعنی جو چاہے کرے ، سننے والا ، دیکھنے والا، کلام کرنے والا ، جاننے والا، ارادہ فرمانے والا
5/5 - (1 vote)
Dajjal دجال

دجال کس کو کہتے ہیں؟ اسکا جھوٹا دعویٰ اور کمالات

دابۃ الارض

دابۃ الارض کیا چیز ہے؟

2 thoughts on “دنیا کا مالک کون۔۔۔؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

شب معراج کی فضیلت اور نوافل

معجزات سیرت انبیاء علیہم السلام کا بہت ہی نمایاں اور روشن باب ہیں۔ ان کی حقانیت سے کسی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قانون الٰہی ہے اس نے جب بھی انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے انبیاء علیہم...

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)

پتے کی بات

”تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔“ (طبرانی اوسط، رقم 8698)

”علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔“
(طبرانی اوسط، رقم 3960)