جانوروں کی ایسی تصاویر بنانا یا گھروں میں لگانا جن میں ان کی شکلیں واضح ہوں، ناجائز، گناہ اور گھر میں رحمت کے فرشتوں کے آنے میں رکاوٹ ہے۔
جانوروں کی تصاویر کا شرعی حکم
دیواروں پر کسی جاندار کی تصویر لگانا اس تصویر کی تعظیم ہے، اور شریعت مطہرہ نے کسی جاندار کی تصویر بنانے، بنوانے اور اسے بطورِ تعظیم رکھنے کو حرام فرمایا ہے۔
کس قسم کی تصاویر پر یہ حکم لاگو ہوتا ہے؟
یہ حکم ان تصاویر کا ہے جن کا پرنٹ نکالا گیا ہو، یا ہاتھ سے ان کی پینٹنگ کی گئی ہو، یا ان کا مجسمہ بنایا گیا ہو۔
ڈیجیٹل تصاویر کا حکم:
البتہ موبائل یا کیمرے سے جانور کی ڈیجیٹل تصویر بنانا، جبکہ پرنٹ آؤٹ کرنے کا ارادہ نہ ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر تصویر میں عورت ہو تو محارم وغیرہ کی شرعی قیودات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔