Jumma ka din

کیا جمعہ کا دن بھی ایسا ہو سکتا ہے؟؟

ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے ہمیں جمعۃ المبارک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔ افسوس! ہم نا قدرے جمعہ شریف کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہ جمعہ یومِ عید ہے ، جمعہ سب دنوں کا سردار ہے، جمعہ کے روز جہنم کی آگ نہیں سلگائی جاتی، جمعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے ، جمعہ  کو بروزِ قِیامت دلہن کی طرح اُٹھایا جائیگا،جمعہ کے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا اور عذاب قبرسے محفوظ ہو جاتا ہے۔

مفسرشہیرحکیم الامّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمَۃ الحنّان کے فرمان کے مطابق، جمعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستر حج کے برابر ہے ، جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب سترگنا ہے۔[1]چونکہ جمعہ کا شرف بہت زیادہ ہے لہٰذاجمعہ کے روز گناہ کاعذاب بھی سترگنا ہے۔[2]ملخص از مِراٰۃ ج۲ص ۳۲۳، ۳۲۵ ، ۶ ۳ ۳

جمعۃ المبارک کے فضائل کے تو کیا کہنے !اللّٰہ عزوجل نے جمعہ کے متعلق ایک پوری سورت’’ سورۃ الجمعہ‘‘نازِل فرمائی ہے جو کہ قراٰنِ کریم کے 28ویں پارے میں جگمگا رہی ہے ۔ سورۃ الجمعہ کی آیت نمبر 9میں ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹)
ترجمۂ کنزالایمان:ا ے ایمان والو ! جب نَماز کی اذان ہوجمعہ کے دن تواللہ کے ذِکر کی طرف دوڑواور خریدوفروخت چھوڑدو، یہ تمہار ے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔

جمعہ کودرود شریف پڑھنے کی فضیلت

حضور نبی کریم ﷺ کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:جس نے مجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار درود پاک پڑھا اس کے دو سو سال کے گناہ معاف ہوں گے۔[3]جمْع الجوامع لِلسّیوطی ج۷ ص۱۹۹حدیث۲۲۳۵۳

ثواب کی نیت سے شیئر کرتے جائیں۔۔
Share on Facebook
Facebook
Tweet about this on Twitter
Twitter
Share on Reddit
Reddit
Share on LinkedIn
Linkedin
Buffer this page
Buffer
Digg this
Digg
Share on Tumblr
Tumblr
Share on Yummly
Yummly
Share on VK
VK
Email this to someone
email

حوالہ جات   [ + ]

اپنا تبصرہ بھیجیں