کسی معظمِ دینی کی گستاخی کرنا کیسا ہے؟

Deeni

معظم دینی مثلاً کسی عالم دین یا پیر صاحب کی شان میں نازیبا کلمات کہنا بہت بڑی جرأت ہے ۔ امام اہل سنت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :
”اگر (کوئی)عالم کواس لئے برا کہتا ہے کہ وہ عالم ہے جب تو صریح کافر ہے اور اگر بوجہِ علم اسکی تعظیم فرض جانتا ہے مگر اپنی کسی دنیوی خصومت کے باعث برا کہتا ہے،گالی دیتا ہے تحقیر کرتا ہے تو (ایسا کرنے والا)سخت فاسق فاجر ہے اور اگر بے سبب رنج رکھتا ہے تو مریض القلب ،خبیث الباطن ہے اور اس کے کفر کا اندیشہ ہے ۔”
(فتاویٰ رضویہ ،ج۱۰،نصف اول ،ص۱۴۰)

واٹس ایپ گروپ (ابھی جوائن کریں) Join Now
یوٹیوب چینل (ابھی سبکرائب کریں) Subscribe

دعا

اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

5/5 - (1 vote)

توجہ فرمائیں! اس ویب سائیٹ میں اگر آپ کسی قسم کی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور اطلاع فرمائیں۔ ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں